ٹوکیو ، 18 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکی اوپن کے فاتح ناومی اوساکا نے پیر کو یہاں کہا کہ اس خطاب کو جیتنے کے بعد ان کی آنکھوں میں جھلکتے آنسو فطری ردعمل تھا۔نیویارک میں حالیہ فائنل میں 20 سال کی جاپان کی اس کھلاڑی نے سرینا ولیمس کو 6-2, 6-4سے شکست دی تھی۔ اس متنازع میچ میں سرینا نے چیئر امپائر کارلوس راموس کو چور کہہ دیا تھا۔امریکی اوپن میں جیت کے بعد اوساکا کی آنکھوں سے آنسو آنے کے بعد ایسے قیاس آرائی کی گئی کی وہ اس بات سے دکھی ہیں کہ ان کا پہلا گرینڈسلیم خطابی جیت سے زیادہ سرخیاں مخالف کھلاڑی سرینا کے کورٹ میں کئے گئے سلوک کو ملی۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے ضرورت سے زیادہ جذباتی ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا۔اس وقت میں کچھ سمجھ نہیں سکی، میں بہت زیادہ خوش تھی۔تازہ ترین درجہ بندی میں 19 ویں سے ساتویں نمبر پر پہنچی اس کھلاڑی نے کہاکہ میں شکرگزار ہوں کہ لوگوں نے ہمدردی دکھائی۔مجھے نہیں لگتا کہ وہاں کچھ بھی ناراض ہونے والے جیسی بات تھی۔